پاکستان نے گولہ باری بند نہ کی تو سخت جواب دینگے، افغانستان کی دھمکی

کابل (آئی این پی) افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار سے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے ہماری سرزمین پر گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف ہر ممکن طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ میں سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر فرامارز تامنا کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سرحد پار سے پاکستان کی جانب سے حملے بند ہو جائیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں گے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو افغانستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستان کے اقدامات کے جواب میں اندرونی ،علاقائی اور عالمی طاقت کا استعمال کریں گے۔ افغان وزارت دفاع نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کوسفارتی کوششوں سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ ہم اسے اور کچھ نہیں لیکن جارحیت تصور کرتے ہیں، مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں لیکن اگر سفارتکاری کام نہیں آتی تو افغانستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...