اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آفیسرز سے خطاب کے حوالے سے بھارتی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ آرمی چیف نے خطاب میں کتاب کا حوالہ دیا آرمی چیف کی آفیسرز سے خطاب میں کتاب ’’آرمی اینڈ نیشن‘‘ پر بات کی خبر بے بنیاد اور غلط ہے۔