لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی بیرونی دیوار پھلانگنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پکڑ لیا گیا۔ دونوں مشکوک افراد کا تعلق چترال سے بتایا جاتا ہے۔ اے ایس حکام نے گرفتار کئے جانے والے دونوں مشکوک افراد کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مشکوک افراد حق نواز اور خلیل الرحمان ائیرپورٹ کی بیرونی دیوار پھلانگ کر رن وے پر جانے کی کوشش کررہے تھے۔ دونوں افراد کو سی سی ٹی وی کیمروں میں نشاندہی کے بعد اے ایس ایف کمانڈوز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ اے ایس ایف اہلکاروں کو دیکھتے ہی دونوں ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی جو اے ایس ایف کمانڈوز نے ناکام بنا دی تھی۔