بلدیاتی نمائندوںکو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر خدمت کرنا ہوگی : منشاءاللہ بٹ

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اجتماعی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کام کرنا ہوگا۔ پنجاب ایوارڈ کمیشن کے تحت لوکل گورنمنٹ کی مد میں ملنے والی رقم 17 ارب روپے سے بڑھا کر 43.2 ارب روپے کردی گئی ہے۔ پنجاب لوکل ایکٹ 2013 ءکے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے فوکل و ریسورس پرسنز مقرر کر دئیے ہیںجو کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے ساتھ مالیاتی امور کے حوالے سے کسی بھی وضا حت اور راہنمائی کے لئے مسلسل رابطہ رکھیں گے۔مقامی حکومتوں کے مالیاتی امور ، اکاﺅنٹس، آڈٹ اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے کسی بھی فوری وضاحت اور راہنمائی کے لئے درج ذیل نامزد افسران سے رابطہ کر سکیں گے۔بلدیاتی نمائندگان اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ انھیں عوام کی طرف سے حقیقی پذیرائی خدمت سے ملے گی ۔ملک میں میگا پرا جیکٹس کی حد تک تو قابل ذکر کام ہوا ہے پھر بھی گلی محلہ کی ترقی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ 

ای پیپر دی نیشن