بھارت نے حافظ سعید کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ امور کے ترجمان وکاس سواروپ نے نئی دہلی میں کہا کہ حافظ سعید ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پاکستان مو¿ثر اقدامات کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید نہ صرف عالمی برادری بلکہ پاکستان کے لئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی پرتشدد انتہاپسندی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پہلا منطقی قدم ہے۔
حافظ سعید بین الاقوامی دہشت گرد ہیں، پاکستان کٹہرے میں لائے، بھارت کی پرانی گردان
Feb 20, 2017 | 21:18