القدس فلسطین کا ابدی دارا لحکو مت ہے ‘تبد یلی قبول نہیں ،علامہ عباس کمیلی

Feb 20, 2018

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) جعفر یہ ا لائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی آرٹس کو نسل میں مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کا نفر نس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جعفر یہ الا ئنس پاکستان کے سر براہ علامہ عباس کمیلی نے کی اس موقع پر ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شر کت کی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارا لحکو مت ہے اور رہے گا اس  میں تبد یلی کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی القدس کا مسلمانوں سے بھی قد یمی اور تاریخی تعلق ہے اور یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور یہ محترم اور مقدس ہے اس کا تحفظ بھی مسلمانوں کا فر یضہ اول ہے آل پارٹیز کانفر نس سے جعفر یہ الائنس کے سر براہ علامہ عباس کمیلی،مسلم لیگ نواز کے اظہر علی ہمدانی، عبد الحسیب ، محفوظ یار خان، طارق حسن ، قاری عثمان،ناظر عباس تقوی، علامہ احمد اقبال، محمد حسین محنتی، صابر ابو مریم،جادم منگر یو، یونس بو نیری ، مطلوب اعوان، قاضی احمد نورانی،زرین رفیع، علامہ باقر زیدی، الحاج محمد رفیع ،مسیحی پا سٹر جاوید، مرزا یوسف حسین ،علامہ رضی جعفر،علامہ عون نقوی،علامہ فیصل عزیزی،علامہ علی کرار،شبر رضا سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

مزیدخبریں