اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) امریکہ نے پاکستان میں گزشتہ ماہ ایک ڈرون حملہ کیا جس کی کئی ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ قبائلی علقاہ میں واقع افغان مہاجر کیمپ پر کیا لیکن امریکہ نے اس کی تردید کی ہے۔ یہ بات امریکہ کے بیورو آف انوسٹی گیشن جرنلزم نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ بیورو کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اس سال یمن میں دس ڈرون حملے کئے ہیں۔ بیورو کی رپورٹ کے مطابق اس سال افغانستان میں چھ جبکہ صومالیہ میں دو حملے کئے گئے۔
ڈرون حملہ