گوجرانوالہ سے گرفتار داعش کمانڈر کے انکشافات‘ لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ

Feb 20, 2018

لاہور (نامہ نگار) گوجرانوالہ سے پکڑے گئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ دو روز قبل میں گوجرانوالہ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے ان کے اہم کمانڈ صابر حسین عرف ابو یاسر کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں