راؤ انوار کو بہادر بچہ کہنے پر تحریک انصاف کی سندھ اور خیبر پی کے اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع

Feb 20, 2018

کراچی/ پشاور (اے این این) تحریک انصاف نے جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے سے متعلق آصف زرداری کے بیان پر سندھ اسمبلی کے بعد خیبر پی کے اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نقیب اللہ قتل کیس میں مطلوب سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے پر خیبر پی کے اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن فضل الہی نے مذمتی قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے بیاں سے پختونوں کی دلآزاری ہوئی اسلئے یہ ایوان ان کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری کے راؤ انوار سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں