بھارتی فوج کی ڈرامے بازیاں‘ کشمیر میں درانداز مارنے کا دعویٰ‘ فاتر العقل کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

لاہور+ سری نگر (نیوز ڈیسک+ایجنسیاں) پاکستان پر کیچڑ اچھالنے کے لئے بھارتی فوج کی ڈرامے بازیاں جاری ہیں گزشتہ روز اس نے دعویٰ کیا کہ پاک فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم نے پونچھ سیکٹر سے دراندازوں کو کشمیر میں داخل کرنے کی کوشش کی جسے بھارتی فوج نے ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی میں ایک ’’درانداز‘‘ مارا گیا۔ 3 بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے بعد ازاں اس سے برآمد ہونیوالے بھاری خطرناک ہتھیاروں کی صحافیوں کے سامنے نمائش کی ان میں راکٹ پراپلڈا گرنیڈ لانچر شامل ہیں بھارتی فوج نے برآمد ہونیوالا پاکستانی جھنڈا بھی دکھایا تاہم ’’درانداز‘‘ کی شناخت نہیں بتائی۔ دوسری طرف بوکھلاتی بھارتی فوج نے بڈگام میں ائرفورس کے سٹیشن کی طرف بڑھنے والے فاترالعقل کشمیری شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ فوجی حکام کے مطابق 55 سالہ شخص حفاظتی باڑ عبور کرکے ائرفورس کے گیٹ کی طرف بڑھنے لگا اسے کئی مرتبہ وارننگ دی گئی مگر وہ نہ رکا جس پر اسے گولیاں ماری گئیں، بعد میں پتہ چلا کہ وہ ذہنی معذور اور ننگے پائوں تھا اس نے سردیوں کے کپڑے بھی نہیں پہنے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں نوجوان کو شہید کردیا ہے جبکہ کنٹرول لائن پر اپنی ہی بچھائی گئی دو بارودی سرنگیں پھٹنے سے بھارتی فوج کا افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ منڈھیر سیکٹر کے منکوٹ علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کا جے او سی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اگلے مورچوں کے گشت پر تھا اس دوران اس کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جے او سی زخمی ہو گیا تاہم دیگر اہلکار محفوظ رہے ۔5مہا ر ریجمنٹ سے وابستہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر او م پر کاش کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔دریں اثناء نوشہرہ حدمتارکہ پر واقع کھمبا علاقے میں بھی اسی طرح کے ایک واقعہ میںایک اہلکار زخمی ہوگیا،جس کو فوجی اسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔ تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق میلہورہ شوپیان میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا اورمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گولے داغے گئے اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فوج اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے میلہورہ گائوں کو محاصرہ میں لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں لوگ گھروں سے باہر آئے اور فورسز پر زبردست پتھرائوکیا ۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی ۔سید علی گیلانی نے وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاون اور نوجوانوں کے گھروں پر شبانہ چھاپہ ڈال کر انہیں گرفتار کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں پی ڈی پی کے گولی نہیں بولی کے پرفریب چہرے سے نقاب کشائی ہے ۔ بھارت کشمیر میں جمہوریت کا جنازہ نکال رہا ہے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کا ایک طبقہ کشمیریوں کو بے عزت اور رسوا کرنے پر تلا ہوا ہے ۔ دریں اثناء مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرینگر نے کھٹوعہ میں ہندو ایکتا منچ کی جانب سے آصفہ زیادتی قتل کیس کے مجرم دیپک کھجوریہ کی حق میں نکالی گئی۔بیان میں کہا کہ کو ئی بھی شخص جو کسی نابالغ کی اغوا کاری اور قتل میں ملوث ہو ، کو دہشت گرد قرار دیکر پھانسی دی جانی چاہئے جیسا پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو 4بار پھانسی کی سزا سنائی ہے۔علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارا میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران نوجوان کو شہیدکیا گیا۔بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نوجوان بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیااور جھڑپ کے دوران تین فوجی بھی زخمی ہوئے جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...