ریفرنس یکجا کرنے کیلئے نوازشریف کی نظرثانی درخواست‘ جسٹس ثاقب کل چیمبر میں سماعت کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار پانامہ پیپرز لیکس کیس کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے نواز شریف اور انکے بچوں کے خلاف قائم کئے گئے بدعنوانی کے تین الگ الگ ر یفرنسزکو یکجاکرانے کے حوالے سے درخواست گزار میاں نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کو خارج کرنے کے خلاف ری وزٹ کی ایک نئی درخواست کی ان چیمبر سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ اس درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگائے تھے، جن کے خلاف چیمبر اپیل کی سماعت کے دوران فاضل چیف جسٹس نے اعتراضات کو بحال رکھتے ہوئے چیمبر اپیل بھی خارج کردی تھی، جس پر درخواست گزار نے ری وزٹ کی درخواست دائر کررکھی ہے، سپریم کورٹ کی ان چیمبر مقدمات کی کاز لسٹ کے چیف جسٹس کل بدھ کو ری وزٹ کی درخواست کی بھی ان چیمبر سماعت کریں گے، درخواست گزار کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث احمد پیش ہوں گے۔ نوازشریف کی جانب سے اس کیخلاف ایک اور اپیل دائر کی گئی، اس پر بھی رجسٹرار آفس نے اعتراضات دائر کئے تھے، ان اعتراضات کیخلاف ایک اور اپیل دائر کی گئی جس کی سماعت 21 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...