حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے پر خود عوام کے سامنے پیش کرینگے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے واضح کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے پر الیکشن کمشن قانون کے مطابق خود ہی اسے عوام کے سامنے پیش کرے گا تاکہ اس پر تجاویز یا اعتراضات جمع کرائے جا سکیں اس حوالے سے اخبارات اور چینلز پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے کام مکمل ہونے پر اس پر اعتراضات وصول کئے جائیں گے اور اس کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3 مئی کو چھاپی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...