فورسز نے افغانستان سے آنے والے 2 خودکش حملہ آوروں کو باجوڑ میں ہلاک کر دیا

Feb 20, 2018

راولپنڈی (ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد، فاٹا، خیبرپی کے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ باجوڑ ایجنسی میں 2خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیاگیا، خود کش حملہ آور افغانستان سے درہ کاغا کے راستے باجوڑ ایجنسی داخل ہوئے، فرار ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن کے دوران خود کش جیکٹس، اینٹی ٹینک مائنز، بارودی سرنگیں اور افغان کمپنی کے مہر لگے مواصلاتی کمپنی کے مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد بھرپور انداز سے جاری ہے۔ فاٹا، خیبر پی کے، اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دی گئیں۔ خودکش حملہ آور افغانستان سے درہ کاغا کے راستے باجوڑ ایجنسی داخل ہوئے، افغان ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو گھاٹکی کاغا کے قریب گھیر لیا گیا۔

مزیدخبریں