اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار کا اپنی پارٹی سے ناراضی کا رویہ برقرار ہے۔ چودھری نثار پارلیمنٹ کی عمارت میں ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب کے بعد چودھری نثار نے وزیراعظم سے سرگوشی میں بات کی جس کے بعد وہ احسن اقبال کے خطاب سے پہلے ایوان سے چلے گئے۔
نثار کی ناراضی برقرار، پارلیمنٹ میں ہو نے کے باوجود پارلیمانی اجلاس میں عدم شرکت احسن اقبال کے خطاب سے پہلے چلے گئے
Feb 20, 2018