دولہا کی عمر 66 سال‘ دلہن طلاق یافتہ ہو تو خلق خدا سے آواز آتی ہے ’’د ر فٹے منہ‘ لکھ دی لعنت‘‘ رانا ثنائ‘ عمران کو ہنی مون ٹکٹس کی پیشکش

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان کا عدلیہ کے فیصلے کو کمزور کہنا نوازشریف کے موقف کی کامیابی ہے۔ نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیب ریفرنسز میں نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے کوئی امید نہیں‘ عمران خان مجھے دعوت ولیمہ پر بلائیں گے اور میرا نہیں خیال چودھری نثار عمران کے ولیمہ پر جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شادی ایک مقدس بندھن ہے۔ شرعی ذمہ داری ہے۔ انسان شادی کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ اگر دولہا کی عمر 66 سال اور دلہن 50 سالہ طلاق یافتہ ہو تو خلق خدا سے ایسی آواز آتی ہے ’’در فٹے منہ‘ لخ دی لعنت۔‘‘ ویسے پیروں کا اچھا تاثر نہیں لیکن پنکی پیر نے بھٹہ بٹھا دیا ہے۔ مفتی سعید کو عمران خان نے اپنی شادیوں کیلئے رکھا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ہنی مون ٹکٹ کی پیشکش بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...