اسلام آباد (این این آئی) عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ خان کی سہیلی فرح خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عدت 14فروری کو ختم ہوئی اور نکاح اس کے بعد ہوا ہے۔ فرح خان نے کہا کہ عمران خان نے بشریٰ کی والدہ کو باقاعدہ رشتہ بھیجا ہوا تھا، دلہن کی والدہ نے رشتہ قبول کیا، فرح خان جو بشریٰ کی سہیلی ہونے کے ساتھ عمران خان کی منہ بولی بہن بھی ہیں اور شادی کی تقریب میں شریک چند لوگوں میں شامل تھیں نے کہا کہ نکاح کی تقریب میں بہت تھوڑے مہمان بلائے گئے تھے۔