اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے کینیڈا سے دالوں کی درآمد پرپابندی اٹھانے سے انکار کر دیا۔ پاکستان نے پابندی مختلف آئٹمز تک ڈیوٹی فری رسائی سے مشروط کر دی۔ کینیڈا نے پاکستان سے دالوں کی برآمد پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی جائے۔ کینیڈا پاکستان کو سالانہ 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی دالیں برآمد کرتا تھا۔ پاکستان نے چند ماہ قبل کینیڈا سے دالوں کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ دالوں کی درآمد پر پابندی معیار پورا نہ کرنے پر عائد کی گئی تھی۔