ہائیکورٹ نے واپڈا ایکسیئنز کا امتحانی شیڈول معطل کردیا‘ ڈائریکٹر امتحانات کی ریکارڈ سمیت طلبی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اگلے عہدے پر ترقی کا امتحان دینے کے منتظر واپڈا ایکسئینز کا رزلٹ جاری نہ کرنے پر تاحکم ثانی جاری کیا گیا نیا امتحانی شیڈول معطل کر دیا۔ سٹس شاہد مبین نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ واپڈا کے ایکسئینز نے سپرنٹنڈنٹانجینئرنگ کا امتحان دیا مگر واپڈا نے رزلٹ جاری کئے بغیر بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا امتحانی شیڈول جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے منتظر امیدواروں کے رزلٹس کو کسی قانونی جواز کے بغیر روکنا غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر امتحانات واپڈا کو 26 فروری کوریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...