نقیب محسود کیس میں پیش رفت، رائو انوار کا دست راست پولیس افسرگرفتار

Feb 20, 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) نقیب اللہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوار کے قریبی پولیس افسر ڈی ایس پی قمر احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قمر احمد رائو انوار کی بطور ایس ایس پی ملیر تعیناتی کے دوران اسی ضلع میں ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا رہا اور اس کا دست راست سمجھا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی قمر احمد کی گرفتاری سے رائو انوار تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے واضح رہے کہ ابھی تک نقیب محسود کیس میں ملوث9 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں رائو انوار کی شوٹنگ ٹیم میں شامل پولیس اہلکاروں کے علاوہ اس کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں