افغانستان: ایک اور گورنر کا صدر کے حکم پر عہدہ چھوڑنے سے انکار‘ سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا

Feb 20, 2018

کابل (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) افغان صوبے سمنگان کے گورنر عبدالکریم خادم نے بھی صدر اشرف غنی کے حکم سے روگردانی کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ قبل ازیں بلخ کے گورنر نے بھی ایسا ہی مطالبہ مسترد کردیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے گزشتہ ہفتے عبدالکریم اور صوبائی عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔ خادم کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، انہوں نے صدر کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا مجھے قبول نہیں۔ میں پارٹی کے فیصلے کا انتظار کروں گا۔ جبکہ انکی پارٹی کی طرف سے بھی بیان میں کہا گیا یہ کشیدگی بڑھانے کی طرف قدم ہے۔

مزیدخبریں