ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں حکومت پنجاب کی جانب سے )سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر لکھی گئی کتاب کوتمام سرکاری اداروں کی لائبریری کے لئے خریدنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ فاضل عدالت میں ملتان کینٹ کے شیخ ظفرالاسلام نے درخواست دائرکی ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کومیاں نوازشریف کی داستان حیات کے نام سے لکھی گئی کتاب خریدنے اور لائبریری کاحصہ بنانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جبکہ مذکورہ سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قراردینے کے ساتھ ان کے خلاف نیب عدالت میں بھی کارروائی جارہی ہے اس لئے مذکورہ حکم منسوخ کیاجائے۔