گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ثمن آباد کے قریب بے قابو کار سیم نالے میں گرگئی ،میاں بیوی 2 بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ثمن آباد کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سیم نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں کار سوار میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کار میں سوار تمام افراد کے جاں بحق ہو نے کی وجہ سے تاحال مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات اورجاں بحق ہونیولے افراد کی شناخت کیلئے کا رروائی کا آغاز کر دیا۔