مودی سرکار نے گائے کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش کر دیا

نئی دہلی (آئی این پی) مودی سرکار نے گائے کو شناختی کارڈز اجرا کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں بل پیش کردیا ہے۔ جس میں تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال میں منصوبے کے تحت 40 لاکھ گائے کے شناختی کارڈز کی مد میں 45 کروڑ 17 لاکھ ( 70 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کئے جائیں۔ مجوزہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ مویشیوں کو 12 عددی شناختی نمبر جاری کئے جائیں گے اور سکیم کامیاب ہونے کی صورت میں ملک کی 30 کروڑ گائے بھینسوں کی نگرانی کے لیے مزید فنڈ بھی مختص کیے جائیں گے۔ ارون جیٹلی کے پیش کردہ بل میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ منفرد شناختی نمبر دینے کا طریقہ کار آدھار نامی قومی شناختی کارڈ سکیم جیسا ہی ہوگا، منصوبے کی کامیابی کے بعد ملکی مویشیوں کا پتہ رکھا اور انہیں سمگل ہونے سے بچایا جا سکے گا جبکہ لاوارث گائے بھینسوں کے لیے خصوصی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ دوسری جانب لوک سبھا میں پیش کئے گئے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ناقدین میں ناصرف مسلمان بلکہ اقلیتی رہنما بھی شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ گائے کی حفاظت کے بہانے قانون محروم برادریوں اور اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ صرف الزام تراشی اور ایذا رسانی کا ذریعہ بن جائے گا۔ آنے والے سالوں میں اقلیتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں مزید بڑھ جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...