گردہ کیس، ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت خارج

Feb 20, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث جنرل ہسپتال کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ڈاکٹر فواد نے ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو بلاجواز جیل میں رکھا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا ڈاکٹر فواد گردہ سکینڈل کا مرکزی کردار ہے اور گردوں کی پیوندکاری کی بھاری رقم وصول کرتا تھا اور ملزم نے پیسوں کے لین دین کیلئے بے نامی اکاونٹس کا استعمال کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے فریقین دلائل سننے کے بعددرخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزیدخبریں