اسلام آباد (آن لائن) پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے جنوری میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اصل قیمت سے 3 روپے فی یونٹ زائد لینے کیخلاف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں پٹیشن درج کی کہ رواں برس جنوری میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ 6.90 روپے فی یونٹ تھی جبکہ صارفین سے 9.867 روپے فی یونٹ وصول کیے گئے تاہم نیپرا صارفین کو 2.98 روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ واپس کرے۔ اس حوالے سے نیپرا عوامی سماعت 22 فروری کو منعقد کرے گا۔