ملکوال: لین دین کے تنازعہ پر داماد نے 60 سالہ ساس کو پھندا دیکر قتل کردیا

ملکوال(نامہ نگار) لین دین کے تنازعہ پر داماد نے ساس کو پھندا دے کر قتل کر دیا۔ علاقہ ادمانڑی میں ظفر اقبال کا اپنی ساس سے لین دین کا تنازعہ تھا۔ گزشتہ روز 60سالہ ایمنہ بی بی گھر پر تھی کہ اسکا داماد آیا ، دونوں میں لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم ٖظفر اقبال نے کپڑے سے پھندا ڈال کر ایمنہ کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ شبہ ہونے پر اہل محلہ نے دیکھا تو خاتون گھر میں مردہ حالت میں پڑی تھی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے فرار ہوتے ملزم کو پیچھا کر کے گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...