گوادر (نوائے وقت رپورٹ) سی پیک میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گوادر پورٹ سے اگلے ماہ کمرشل آپریشن کا آغاز ہوگا۔ چین کی کوسکو شپنگ کمپنی نے گوادر اور دبئی کے درمیان کمرشل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے میں ایک بار بحری جہاز گوادر سے جبل علی بندرگاہ جائیگا۔ چیئرمین گوادر پورٹ دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ بتدریج جہازوں کی تعداد بڑھائی جائیگی۔
سی پیک میں بڑی پیشرفت، گوادر پورٹ سے اگلے ماہ کمرشل آپریشن شروع ہوگا
Feb 20, 2018