سیالکوٹ(نامہ نگار)تھانہ مرادپور کے علاقہ اولکھ شنکر میں اوباش ملزم نے ہمسائی کی نہاتے برہنہ فلم بنائی، بلیک میل کرکے زیادتی کی اور موبائل سے زیادتی کی فلم بنا کر اس کے خاوند سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ونقدی لے کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر فلم علاقہ کے لوگوں کو فروخت کردی ۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔اولکھ شنکر میں چالیس سالہ گلفام شاہ نے ہمسائے محنت کش زاہد محمو دکی بیوی جو بچے کی ماں شکیلہ نورین کی نہاتے موبائل فون سے فلم بنا کر اس کی آڑ میں خاتون کو بلیک میل کرتے گوہد پور لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایااور خفیہ موبائل پر اس کی بھی فلم بنا لی ہے خاتون شکیلہ نورین سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد خاتون کے شوہر زاہد محمو دسے ملزم نے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور تیس ہزار روپے نقدلے کر فلم فیس بک پر وائرل کردی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے فلم قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔ ایس ایچ او میاں عثمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ خاتون شکیلہ نورین کے مطابق اس کے ساتھ برہنہ فلمیں بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو سخت سزا دی جائے ۔