تارکین کیلئے مزید ملکوں کو کچھ کرنے کی ضرورت ہے: کینیڈین وزیر اعظم

نئی دہلی (نیٹ نیوز + بی بی سی + آئی این پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پناہ گزینوں کے استقبال کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مزید ملکوں کو تارکین وطن کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ آئی آئی ایم احمدآباد میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ جسٹن کی جمعہ کو مودی سے ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے اہلخانہ کے ہمراہ گاندھی کے آشرم کا دورہ کیا۔ جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان میں مماثلت کے بارے میں پوچھا گیاتو انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مستقبل اور سرمایہ کاری کے تعلق سے دونوں کی سوچ یکساں ہے۔ ا ایسی خبریں ہیں کہ نئی دہلی نے جسٹن کے دورے کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔ تجزیہ کاروں کا بھی ایسا ہی خیال ہے۔ قیاس آرائی یہ ہے کہ اس کی وجہ ان کی کابینہ میں شامل وہ چار سکھ وزرا ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں بھارت میں بعض لوگوں کا الزام ہے کہ ان کی ہمدردی خالصتان کی علیحدگی پسند تحریک کے ساتھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن