لاہور (نیوز ڈیسک) ملیالم فلم کیلئے متنازع گانا فلمبند کرانے اور سوشل میڈیا پر آنکھ کے اشاروں سے مشہور ہونیوالی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش وارئیر اپنے خلاف توہین اسلامی شعائر کے درج ہونیوالے 2مقدمات پر پریشان ہوگئی اور سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پریا پرکاش نے گزشتہ روز اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد اور ممبئی میں 2 مقدمے درج کرائے گئے جس سے اس کا آزادی اظہار کا حق متاثر ہوا اور اس کی جان کو خطرہ ہے، عدالت درخواست گزار کیخلاف مقدمات کو خارج کرے اور آئندہ کے حوالے سے قانونی تحفظ فراہم کرے پریا پرکاش کے مطابق اس نے توہین اسلام نہیں کی۔
آنکھیں مارکر مقبول ہونیوالی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش اپنے خلاف توہین اسلام کے مقدمات سے پریشان‘ سپریم کورٹ میں چلی گئی
Feb 20, 2018