لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعیم بھا بھا نے ایگریکلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت اور زراعت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔’’آجا ‘‘ کے نئے صدر فاخر ملک اور سیکرٹری جنرل صبغت اللہ چودھری کے نام اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ انفارمیشن کا دور ہے اور حکومت پنجاب کی یہ کوشش ہے کہ کاشتکاروں تک جامع معلومات پہنچائی جائیں۔اس ضمن میں میڈیا کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں اور میڈیا تمام معلومات کاشتکاروں تک ذمہ دارانہ طریقے سے پہنچا رہا ہے ۔