ٹیکس وصولیوں کا شفاف نظام ہی معاشی ترقی کی ضمانت ہے: عائشہ غوث پاشا

Feb 20, 2018

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ مالیاتی ضروریات کی تکمیل اور غربت کے خاتمے کے لیے ڈومیسٹک ریونیو موبلائزیشن ہی واحد قابل اعتماد ذریعہ ہے۔گزشتہ کئی سالوں میں عالمگیر سطح پر پھیلنے والے مالی بحران، امدادی بہائو میں کمی اور عدم مساوات نے دُنیا کو ٹیکس کی اہمیت سے روشناس کراصنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت کوئی بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ ٹیکس وصولیوں کا شفاف اور ترقی یافتہ نظام ہی دولت کی منصفانہ تقسیم اور معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ٹیکس اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے عنوان سے نیویارک میں جاری پہلی تین روزہ گلوبل کانفرنس کے تیسرے سیشن ـ"سمارٹ ٹیکسیشن اور صنفی مساوات" سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن کے تخمینے کے مطابق ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کے حصول کے لیے ٹیکس کی شرح گروس ڈویلپمنٹ پروڈکٹ کا 20فیصد ہونی چاہیے ۔

مزیدخبریں