غیرملکی اکا¶نٹس‘ سپریم کورٹ نے پروفیسر وحید کمال کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے غیرملکی اکا¶نٹس کے خلاف کارروائی کیلئے دائر پروفیسر وحید کمال کی درخواست خارج کر دی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس نے اپنے
چیمبر میں کرتے ہوئے درخواست گزار سے کہا کہ فاضل عدالت اس معاملے پر ازخود نوٹس لے چکی ہے۔ کیس زیرسماعت ہے۔ اس لئے آپ کی درخواست غیرم¶ثر ہے۔ ازخود نوٹس میں آپ فریق نہیں بن سکتے۔ کیونکہ آپ کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات زیرسماعت مقدمہ والے ہی ہیں۔ ان میں کوئی نیا ایشو نہیں جو قابل سماعت ہو۔ ممران اسمبلی‘ اعلیٰ افسران و دیگر کے غیرملکی اکا¶نٹس کے حوالے سے عدالت سے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...