ایم کیو ایم سے کوئی ہمدردی نہیں، لسانی سوچ چھوڑ کر پارٹی کا نام بدلنا ہو گا: مشرف

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے کوئی ہمدردی نہیں‘ پاکستان میں یہ بدترین نام ہے ایم کیو ایم کو نام بدلنا ہو گا اور لسانی سوچ چھوڑنا ہو گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ایم کیو ایم کی سیاست کا تصور نہیں کر سکتا نہ قیادت سنبھالوں گا۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستار میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے میں ان کو کیوں ہٹائوں گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی شخصیت میں کرشمہ ہے ان کے پاس تجربہ ہے‘ ویژن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں غیر معینہ مدت کیلئے عبوری حکومت بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...