تشدد کیس: طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا منظور

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ایڈوکیٹ جنرل کی استدعا منظور کر لی ہے۔پیر کو جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، ایس ایچ او تھانہ آیی نائن خالد اعوان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی نے ایس ایچ او پر جرح مکمل کر لی ہے ،ایس ایچ او خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن دو سو ایک شہادت چھپانے کا قانون ہے، طیبہ گمشدگی کی رپورٹ 18دسمبر 2016کو لکھی گئی، رپورٹ کی بنیاد پر شہادت چھپانے کے الزام میں دفعہ 201 کا اضافہ کیا گیا، اگلی سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل اور ملزم راجہ خرم کے وکیل شہادتوں پر بحث کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...