جمہوری حکومتوں کو مفلوج بنانے کی بنیاد نوازشریف نے رکھی‘ متحدہ دھڑوں کا مستقبل تاریک ہے: پی پی

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جمہوری حکومتوں کو مفلوج بنانے کی بنیاد نوازشریف نے رکھی۔ وزیراعظم یاد کریں پارلیمنٹ کی بالادستی کو کس نے تاراج کیا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما وقار مہدی اور اشد ربانی نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت متحدہ کے تمام دھڑوں کا مستقبل تاریک ہے لاکھوں اردو بولنے والوں کا مستقبل پیپلزپارٹی ہے۔ بانی ایم کیو ایم نے آصف زرداری کیخلاف جو کچھ کہا وہ فاروق ستار نے دہرا دیا۔ فاروق ستار اپنے قد سے زیادہ بات کرنے سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن