اسلام آباد(صباح نیوز)عائشہ گلا لئی نے جمعہ کے روز اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلا لئی کے اعلان کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت سے بغاوت کے بعد عائشہ گلا لئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ جمعہ کے روز کریں گی۔ عائشہ گلا لئی کی سیاسی جماعت کانام تحریک انصاف گلا لئی ہوگا۔ نئی جماعت کو تحریک انصاف جی کے نام سے پکار ا جائے گا۔ نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کاغذی اور قانونی ضابطے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔