فاٹا ارکان کا کراچی میں طالب علم کے قتل کیخلاف واک آؤٹ‘ ایرانی طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

Feb 20, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فاٹا ارکان نے کراچی میں ایک طالب علم کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ایوان میں ایران کے مسافر طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے اور کراچی میں جاں بحق ہونے والے طالب علم کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور 5 ارب بجلی کے یونٹوں کے زیاں کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے گئے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل ملازمت کی بنیاد پر پیسے مل رہے ہیں۔ تاہم ورکرز چاہتے ہیں کہ ان کو بقایا جات بھی دیئے جائیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ 5 ارب یونٹس کے ضائع ہونے سے 150 ارب روپے نقصان کی خبر درست نہیں ہے۔ اضافی بجلی کی کاسٹ 3.5 بلین روپے ہے۔ یہ صلاحیت سٹینڈ بائی کے دور پر رکھی جاتی ہے۔ پلانٹ کو بند کر کے دوبارہ چلانے کی لاگت تین گنا بڑھ جاتی ہے۔ نیپرا نے 2.1 ملین اضافی گنجائش کی اجازت دی ہوئی ہے۔ نیپرا کی طرف سے غلط رپورٹ دی گئی۔ ہم اس کے ریویو میں گئے ہیں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مزیدخبریں