نوشہرہ: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ 2 بھائی قتل‘ ورثاء کا احتجاج دریائے کابل سے بوری بند نعش برآمد

Feb 20, 2018

نوشہرہ + رسالپور (اپنے نمائندوں سے) نوشہرہ کے علاقے خیسری میں گاڑی پر فائرنگ سے مفتی معاذ اور اس کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے حسرے میں مسلح ملزم نوید نے معمولی تکرار پر راستہ روک اپنے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے گاڑی شاہ زور میں سوار دو سگے بھائیوں میں سے ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ورثاء اور عینی شاہدین کے مطابق واقعہ میں شدید زخمی ممتاز عالم دین قاری معاذ گل حقانی کو مقامی لوگوں نے سرکاری سول ہسپتال مانکی شرفف منتقل کیا اور ورثاء اور مقامی لوگوں کے مطابق بروقت طبی امداد نہ دینے اور ایمبولینس نہ دینے کی وجہ سے شدید زخمی ممتاز عالم دین قاری معاذ گل حقانی پرائیویٹ گاڑی میں منتقل کرنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا او ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ میں دونوں لاشیں پہنچا کر شدید احتجاج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ دوسری جانب مصری بانڈہ کی کلیانی سے بوری بند نعش برآمد۔ مقامی لوگوں نے نعش دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو پانی سے نکال کر ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیا۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد امانتاً دفنایا گیا۔

مزیدخبریں