رائیونڈ(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی رائے ونڈ کے صدر حاجی محمد عباس ملک نے کہا کہ ملک کی ترقی مخالفوں کو ہضم نہیں ہورہی ، کرپشن کاشور تو سب کو سنائی دے رہاہے،لیکن ملک کا وقار ملکی ترقی بیرون ملکوں کی پاکستان میں دلچسپی توانائی بحران کا خاتمہ،سی پیک منصوبہ،آمدورفت میں سہولیات کسی کو دکھائی نہیں دیتی اور نہ ہی کوئی بات کرتاہے،اس سے صاف ظاہر ہے کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شور مچاکر ملک کی ترقی کوہی روکنا ان کا مقصد ہے۔