چکوال میں مچھلی کے شکار کیلئے تفریحی ہٹس قائم کئے جائینگے: وحید الدین

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں وحید الدین نے کہا ہے کہ کیج کلچر ٹیکنالوجی آئندہ سالوں میں ایکواکلچر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ محکمہ ماہی پروری کے حکام کیج کلچر ٹیکنالو جی ذریعے تلاپیہ فش کی افزائش پر مزید تجربات اور تحقیق کریں تاکہ اس نئی ٹیکنالوجی کو منافع بخش بنا کر پرائیویٹ سیکٹر کو منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ضلع چکوال میں دھرابی ڈیم پر کیج کلچر پراجیکٹ اور فش سید ہیچری کلر کہار کا دورہ کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز راولپنڈی ڈویژن افتخار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز چکوال شوکت محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد عمران کے علاوہ دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ چکوال میں مچھلی کے شکار کے شوقین حضرات کے لئے کسی ایک سمال ڈیم پر اینگلرز کے لئے تفریحی ہٹس کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...