لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروںکی مددسے شفیق آباد کے علاقہ میں اکیلے پارک میں بیٹھے گمشدہ بچے کو دیکھ کر ان کے ورثاء کے حوالے کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانا شروع کردیا ہے جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ایپ اور کیمروں کی مدد سے اب تک 9بچے تلاش کرکے ان کے ورثاء کے حوالے کئے ہیں۔ بچہ مریدکے کا رہائشی ہے اور اس کی عمر چھ سے سات کے درمیان ہے۔