اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی.جسٹس عامر فاروق نے قرار دیا کہ اس نوعیت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے ۔ دیکھ لیتے ہیں لاہور ہائی کورٹ 23 فروری کو درخواست پر کیا فیصلہ کرتی ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے عدلیہ مخالف تقاریر کی بنا پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے اور براہ راست تقاریر پر پابندی لگانے کے حوالہ سے نواز شریف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اس قسم کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے پہلے اس سماعت کو دیکھ لیتے ہیں کہ لاہورہائی کورٹ کیا حکم کرتی ہے اس کے بعد 26 فروری کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔ عدالت نے مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر درخواست بغیر کسی کارروائی کے 26 فروری تک ملتوی کر دی ۔