نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف دو ضمنی ریفرنس سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خان نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف دو ضمنی ریفرنس سماعت کے لئے منظور کر دیئے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت جمعرات کو کی جائے گی۔ احتساب عدالت نے سماعت کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی نے کہا تھا کہ وہ ریفرنسز کو پڑھنے کے لئے کچھ وقت چاہتے ہیں۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ اگر وکیل صفائی کو کوئی اعتراض ہو تو اس معاملہ پر سماعت بھی کل جمعرات کو بحث کی جائے گی اور اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن