سابق کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر خودکشی کرلی

سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور زائد العمر قرار دیئے جانے پر دلبرادشتہ تھا۔محمد زریاب کے والد عامر حنیف نے الزام عائد کیا کہ 'ان کے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا'۔سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے مطابق ان کے بیٹے کو خودکشی کے لیے مجبور کیا گیا۔ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ 'میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے'۔واضح رہے کہ محمد زریاب، عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔دوسری جانب محمد زریاب کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ای پیپر دی نیشن