زینب قتل کیس:مجرم عمران کابے قصور ہونے کا دعویٰ، سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رابط

Feb 20, 2018 | 14:59

ویب ڈیسک

قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت انسان عمران علی نے اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ عمران کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔مجرم عمران نے اپنی اپیل میں اپنے آپ کو بے گناہ ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خلاف ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ بڑی جلدی میں دیا، لہذا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں