سینیٹ کو پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھجوانے کے معاملے پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ قوم کو بتایاجائے کہ پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھجوانے کے بارے میں کیا وزیراعظم آگاہ تھے، وزراء فیصلہ کر لیں کہ پارلیمنٹ کی کارروائی اہم ہے یا کابینہ۔ اگر چاہتے ہیں کہ سینیٹ کو نہ چلایا جائے تو بتا دیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو اہم ایجنڈا آئٹم کے حوالے سے بعض وزراء  کے کابینہ اجلاس میں شرکت کی درخواست پر کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا پیشگی جاری کیا جاتا ہے۔ وزراء کو اس کے بارے میں آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ وزراء نہیں ہوں گے تو ہم ایجنڈا آئٹم کیسے نمٹائیں گے۔ وزراء بتائیں کابینہ اہم ہے یا پارلیمنٹ کا اجلاس۔ جو چلا جائے گا جب اس کا ایجنڈا آئٹم ہو گا اس وقت اس کی غیرحاضری کے معاملے پر بات کروں گا۔ سینیٹ کو پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھجوانے کے معاملے پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیا اس بارے میں آگاہ تھے۔ وزیردفاع نے پیشگی تو سینیٹ کو آگاہ نہیں کیا جبکہ ہر بار بیانات آتے رہے کہ کوئی فیصلہ ہو گا تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس اہم ہے تو کیا ہم سینیٹ کا اجلاس ملتوی کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن