اسلام آباد(نا مہ نگار)نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے 2گھنٹے پوچھ گچھ کے دوران 70سے زائد سوالات پوچھے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، نیب نے جو سوالات پوچھے ان کے جواب دے دیئے ہیں، دوبارہ طلب نہیں کیا ۔ شاہد خاقان عباسی ایل این جی سکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ نیب کی کمبائینڈ انوسٹی گیشن ٹیم(سی آئی ٹی)نے ایک سوالنامہ بھی دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ سوالنامہ کے جوابات 28فروری تک فراہم کئے جائیںتاکہ ان کے نیب راولپنڈی کی کمبائینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو دیئے گئے جوابات اور سوالنامہ کے ذریعے 28فروری 2019 تک موصول ہونے والے جوابات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پرآج فیصلہ سنائے گی ،عدالت نے 11فروری کو اس کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
ایل این جی سکینڈل، شاہد خاقان نیب پیش، 2 گھنٹے پوچھ گچھ
Feb 20, 2019