سوئس بینک پاکستان کو تفصیلات دینگے، کابینہ نے معاہدے کی توثیق کردی

Feb 20, 2019

اسلام آباد(آ ئی این پی)سوئٹزرلینڈ کابینہ نے پاکستان کیساتھ معاہدے کی توثیق کر دی۔ معاہدے کے تحت دونوں ملک معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ منگل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے معاہدے کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت معاہدے میں آرٹیکل 25 شامل کیا گیا ہے، اس کا اطلاق 29 نومبر 2018 کے بعد کی معلومات پر ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ بینک، مالیات اور جائیدادکی معلومات دے گا۔

مزیدخبریں