بینکنگ سیکٹر، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو دیئے جانیوالے قرضے 5سو ارب روپے سے تجاوز کر گئے

Feb 20, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی طرف سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا دئیے جانے والے قرضے پانچ سو ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق سال 2018 کے دوران بینکوں کی طرف سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کے نئے قرضے جاری کیے گئے جس کے باعث سال کے اختتام پر ان کے قرضوں کا مجموعی حجم 513 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایم ای شعبے کا ملک کی جی ڈی پی میں حصہ 30 فیصد ہے جبکہ غیر زرعی افرادی قوت کے 80 فیصد سے زائد حصے کو یہی شعبہ ملازمت فراہم کرتا ہے ۔برآمدی آمدنی میں بھی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا حصہ 25 فیصد ہے۔

مزیدخبریں